جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سگریٹوں پر موجودہ ٹیکس پالیسی ناکام، غیرقانونی سگریٹ کی تجارت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ریسرچ رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ سگریٹوں پر موجودہ ٹیکس پالیسی ناکام ہوگئی، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہر اقتصادیات ثاقب شیرانی کی ریسرچ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم کم ہوا ہے جبکہ غیرقانونی سگریٹ کی تجارت میں اضافہ ہوگیا ہے، سگریٹ سیکٹر میں غیرقانونی تجارت کا مارکیٹ شیئر 56 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

سگریٹوں پر ٹیکس پالیسی غیرقانونی تجارت کو فروغ دے رہی ہے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

آئی ایم ایف کا سگریٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری پر تشویش کا اظہار

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سگریٹوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح نے غیرقانونی سگریٹ تجارت کو فروغ دیا ہے۔

ماہر اقتصادیات کی ریسرچ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں