اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد کردیں۔
اس سے قبل خصوصی عدالت نے وکلا صفائی اور پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، پراسیکیوٹر شاہ خاور کا کہنا تھا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا جبکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکلا سے مکالمے میں کہا دس منٹ تک فیصلہ آجائے گا۔
Comments
- Advertisement -