تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے وکلاء علی بخاری ، تیمورملک اورخالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمے میں کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی، جس پر وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ جی ہم تو پہلے دن سے کہہ رہےتھے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھرہے، جس پر عدالتی عملےنےہائیکورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔

عدالت کاچیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو عدالت پیش کرنےکاحکم دے دیا ، ، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے حکم دیا کہ کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست 15 نومبر تک تمام نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دئیے تھے، جس کے بعد خصوصی عدالت نے آرڈرجاری کیا ، 29 اگست کے بعد کی کارروائی دوبارہ کی جائے گی جس کے تحت ملزمان پر فرد جرم بھی دوبارہ عائد ہو گی۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیے جانےکے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی یہ پہلی سماعت تھی۔

Comments

- Advertisement -