اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ، وزارت قانون نے سماعت جیل میں کرنے کا این اوسی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت جیل میں کرنے کااین اوسی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔

خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے وزارت قانون کوجیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے سیکیورٹی کاکوئی خدشہ تونہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اورسیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی بھی عدالت کے مدنظر ہے۔

عدالت نے خط کے ذریعے وزارت قانون سےقانونی رائےطلب کی، جج ابو الحسنات نے کہا کہ اگر سیکیورٹی خدشات نہیں تو کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہی ہوگی۔

وزارت قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کےجیل ٹرائل پرکوئی اعتراض نہیں۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے منتقلی کی درخواست پر سماعت کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں