ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہری اور بچے کو ڈاکو قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پٹرول ڈلوانے کے دوران لائن توڑنے کی شکایت پر پٹرول پمپ ملازمین نے شہری اور بچے کو ڈاکو قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا جہاں ایک پٹرول پمپ پر پٹرول بھروانے کیلیے قطار لگی ہوئی تھی۔

کچھ لوگوں نے قطار توڑی تو ایک شخص نے اس کی شکایت کی جس پر پٹرول پمپ ملازمین نے شہری اور اس کے ساتھ آئے بچے کو ڈاکو قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

پولیس نے ڈاکو قرار دے کر شہری اور بچے پر تشدد کرنے والے پٹرول پمپ کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس موقع پر تشدد کا شکار شہری نے بتایا کہ وہ بچے کے ساتھ پٹرول بھروانے کیلیے آیا تھا جہاں لائن توڑتے دیکھا تو شکایت کی جس پر پٹرول پمپ ملازمین نے اس پر اور بچے پر تشدد کیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں