تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

شہری کا بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کیخلاف عدالت سے رجوع

لاہور: سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس دینے کے خلاف اور بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری شاہد لطیف نے دائر کی جس میں وزارت قانون، نیپرا اور واپڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سر چارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز لیے جا رہے ہیں۔

شہری شاہد لطیف نے درخواست میں کہا کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، واپڈا ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی لہٰذا سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی روکنے کا حکم اور بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔

Comments

- Advertisement -