لاہور: سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ کے ڈرائیور پر شہری نے گاڑی چڑھا دی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ کے ڈرائیور پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، سابق آئی جی کی اہلیہ کے مطابق ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا کہ شہری کی گاڑی سے ٹکرا گئی، میرا ڈرائیور شہری کو گھر لے آیا کہ معاملہ ختم ہوجائے۔
[bs-quote quote=”شہری کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے” style=”style-2″ align=”center” author_name=”سابق آئی جی کی اہلیہ کا مطالبہ”][/bs-quote]
خاتون کے مطابق شہری نے کہا وہ آر پی او شیخوپورہ کا بڑا بھائی ہے اس کو نہیں چھوڑے گا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے گھر سے جاتے ہوئے ڈرائیور پر گاڑی چڑھائی، سابق آئی جی پولیس کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ شہری کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، ایس ایچ او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔