تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شہری خبردار! سعودی عرب میں اہم انتباہ جاری

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ نے صارفین کے لیے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ صارفین اپنی نجی معلومات راز ہی رکھیں، کسی کو اپنی خفیہ معلومات سے آگاہ نہ کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی کو بھی نجی معلومات میں شریک نہ بنائیں۔

توکلنا ایپ نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی معلومات نجی پیغامات کے ذریعے توکلنا کے سرکاری اکاؤنٹس پر ہی ارسال کریں تاکہ ان معلومات سے کوئی دوسرا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

سعودی عرب: ملازمین یہ اہم خبر ضرور پڑھ لیں!

خیال رہے کہ توکلنا ایپ اپنے صارفین کو متعدد سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت انہیں اپنی ذاتی معلومات بھی ارسال کرنا پڑتی ہے اسی سبب صارفین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مذکورہ ایپ پر ویکسین لگوانا، کورونا ٹیسٹ کے لیے بکنگ کرانا اور مختلف ایجنسیوں کا ڈیٹا فراہم کرنا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -