اسلام آباد : پاکستان میں بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، جس کے بعد 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی، فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔
این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔
In Todays NCOC session, age limit for booster dose has been further reduced. From tomorrow onwards, citizens over 18 years will be eligible for free booster dose of their choice. Booster (one dose) will be administered after 6 months gap from complete vaccination.
— NCOC (@OfficialNcoc) January 14, 2022
یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔
بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔