محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی، کل اور پرسوں گرج چمک کے ساتھ برسات کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں 13 اور 14 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد، قمبر شہداد کوٹ اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔