The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے شہری ایک بار پھر ہوجائیں تیار!

کراچی: کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے شہرقائد میں سردی کی شدت بڑھا دی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک بھی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

شہر مین ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے، کراچی میں اس وقت حدنگاہ 4کلومیٹر ہے، شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2روز رہے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں سردی کی شدت میں کمی دیکھی گئی تھی لیکن نیا سسٹم آنے سے ٹھنڈ دوبارہ اپنی پرانی کیفیت میں بحال ہورہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں