کراچی : سندھ بھر میں آٹے کی قیمت میں 55روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو آج سے آٹا پچانوے روپے فی کلو گرام ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کے بحران کے معاملے پر سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت میں 55 فی کلو کم کردی۔
محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گندم کا اضافی کوٹے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، فلار ملز کو سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹےکی قیمت ایک سوپچاس روپے کم ہو کر95 روپے کلو ہوگی۔
سندھ کی فلار ملز کو 1 لاکھ 65 ہزار ٹن اضافی سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا گیا ، فلار ملز کو جنوری کے مزید 18 دن کے لیے اضافی گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ فلار ملز کو85 روپے فی ٹن سرکاری گندم جاری کی جائے گی اور سرکاری کوٹے کی گندم کا آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام فلارملز روزانہ کی بنیاد پرآٹے کی فروخت پرتحریری رپورٹ جمع کرائیں گی۔