تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی، شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے شارع فیصل دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے نرسری کے قریب پولیس موبائل بند ہوگئی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار ریلے میں پھنس گئے۔

نرسری پر پانی کی سطح بلند ہونے سے پولیس اہلکاروں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں ڈوبنے سے بچانے کے لیے رسی کا سہارا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار کو پانی کے تیز بہاؤ کے درمیان ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچایا جارہا ہے۔

کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اورجنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -