تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب سے پاکستان جانے کے خواہش مند شہری مشکل میں پڑ گئے

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوچھے گئے ایک اور سوال پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے پوچھا کہ ہم 10 افراد چھٹیوں پر پاکستان جانا چاہتے ہیں اور فلائٹ کی تاریخ 24 دسمبر ہے لیکن ہمیں بوسٹر ڈوز لگوانے کا کہا گیا ہے جس کی تاریخ 21 مارچ 2022 مل رہی ہے اب کیا کریں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ردعمل دیا کہ مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کی 2 خوراکیں لینا لازمی ہے، مملکت سے جانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ ’توکلنا ‘ ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون آئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک کے 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے تاکہ وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

خروج وعودہ ویزا: غیرملکی ورکر کے لیے مشکلات

سعودی امیگریشن قانون کے مطابق وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں مملکت میں رہتے ہوئے ہی لگوائی ہیں اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

جبکہ ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسین نہیں لگوائی انہیں مملکت آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، بعد ازاں کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -