ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سول جج عاصم حفیظ کی نوکری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، جج کی اہلیہ کے خلاف کم سن بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس چل رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے معاونت طلب کر لی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل احسن رضا اور اسٹیٹ کونسل ذوہیب گوندل کو روسٹرم پر طلب کیا، چیف جسٹس نے کہا سول جج کا معاملہ ویسے تو انتظامی نوعیت کا ہے لیکن ہم اسے جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا ہمارے پاس اس حوالے سے تفصیلی درخواست آئی ہے، ہمیں بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس نے طیبہ تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، ہم اس درخواست پر وفاق اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ ہم نوٹس کی تیاری کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدرعبد اللہ ملک نے دائر کی تھی، سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کم سن رضوانہ پر تشدد کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، جب کہ سول جج عاصم حفیظ کو تشدد کیس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں