اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

قائد آباد میں پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت، انکوائری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلےمیں عاطف کی ہلاکت کی انکوائری شروع کردی، پولیس مقابلے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ مقابلےمیں عاطف کی ہلاکت پر ایس ایس پی ملیر نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایس پی ملیرسعید رند نے مبینہ مقابلے کی انکوائری شروع کردی ، پولیس مقابلے کی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

کراچی:فوٹیج میں عاطف کوموٹرسائیکل پرلےجاتےدیکھاجاسکتا ہے جبکہ دوسری فوٹیج میں قبرستان میں متعدد پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے۔

زخمی حالت میں موجود عاطف کو اسی وقت گولی ماری گئی، گولی کی آواز کے ساتھ ہی عاطف کے چیخنے کی آوازیں آئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلہ8جولائی کوہوا،عاطف ٹانگ میں ایک گولی لگنےسےہلاک ہوا، مقابلےمیں ہلاک عاطف کاکوئی کرمنل ریکارڈنہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق مقابلےکےوقت موجود 2 اہلکارغائب ہیں جبکہ کانسٹیبل جہانگیرمروت ،کانسٹیبل اقبال کےنمبربندہیں تاہم ایک اہلکار کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں