تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہری گوریلا جنگ کا آغاز کریں، یوکرینی حکام کی ہدایت

روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کےلیے یوکرینی حکام نے عام شہریوں کو گوریلا جنگ کا آغاز کرنے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد روس کئی شہروں میں داخل ہوچکا ہے جب کہ سات روز کی لڑائی کے بعد بندرگاہی شہر خیرسن کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

روسی حکام نے 2 لاکھ 90 ہزار آبادی والے شہر پر قبضے کی تصدیق کی جب کہ شہروں پر قبضے کےلیے لڑائی جاری ہے۔

روس کی نپتی تلی پیش قدمی اب بھی جاری ہے تاہم کیف میں روسی فوجیوں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی حکام نے روس کو شکست دینے اور ملک سے نکالنے کےلیے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گوریلا جنگ کا آغاز کردیں اور روسی فوجیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کریں۔

یوکرینی صدر کے مشیر نے شہریوں کو ہدایت کیں کہ یوکرین کے جھنڈے لے کر ریلیاں نکالیں، اور آن لائن نیٹ ورکنگ گروپ بنائیں۔

انہوں نے کہ روسی فوج کے پچھلے دستے کمزور ہیں، اگر ہم انہیں تباہ کر دیں اور پچھلے حصے کو بلا کر دیں تو جنگ کچھ دنوں میں ختم ہو سکتی ہے۔

بنگلہ دیشی جہاز پر حملہ

بنگلہ دیش کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کی بندرگاہ اولیوا پر کھڑے ان کے ایک جہاز پر میزائل لگنے سے عملے کا ایک ممبر ہلاک ہو گیا ہے۔

شپنگ کے جونیئر وزیر خالد محمود چوہدری نے کہا کہ جہاز پر عملے 29 افراد سوار تھے۔

یوکرین پر روسی حملے نے بہت سے اداروں کے چہرے سے نقاب اتارے ہیں جو خود کو سیاسی بیانات دینے سے دور رکھتے تھے۔

جی ہاں! سویڈش نوئبل پرائز اکیڈمی نے سیاسی بیانات نہ دینے کی روایت کو توڑتے ہوئے یوکرین پر روسی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -