تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

سپریم کورٹ میں 3 نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا، حلف لینے والوں میں جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں جج صاحبان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وکلاء سمیت لاء افسران اورعدالتی عملے نے بھی شرکت کی۔

اس حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

یاد رہے 9 نومبر کو صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید اظہر رضوی کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے 4 نومبر کو ججوں کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -