تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت کا چیف جسٹس سمیت 3ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنے پرغور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین ججز کے خلاف ریفرنس لانے کی تیاریاں شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں قانونی ٹیم کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، چیف جسٹس سمیت تین ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنےپرغور شروع کردیا گیا ہے جبکہ کابینہ کے سپریم کورٹ کےفیصلےکو مستردکرنے کی توثیق اسمبلی سےکرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے عدلیہ اصلاحات بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ اہم قانونی بل پرصدر کےدستخط کرنے کی تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ دینے والے تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہیے، نواز شریف

واضح رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ دینے والے تین ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو غلط فیصلہ آیا کیا اس کا سوموٹو لیا، بینچ بنایا؟ دیانتداری ہے تو میرے خلاف آنے والے فیصلے پر بینچ بنانا چاہیے تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو مفلوج کرکے ایک لاڈلے کے لیے سب کچھ کیا جارہا ہے یہ فیصلہ
ہی ایک چارج شیٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -