تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

مردوں کے ون ڈے میں پہلی بارخاتون امپائرنگ کریں گی

آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیئر اینتونی پولوسک پہلی مرتبہ مردوں کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کی امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کریں گی۔

آئی سی سی کے مطابق کلیئر پولوسک نمیبیا میں منعقدہ ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن دو کے فائنل میں فیلڈ امپائر کی خدمات انجام دیں گی، جس میں عمان اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مینز او ڈی آئی میں امپائرنگ کے حوالے سے کلیئر پولوسک کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں مردوں کے ایک روزہ میچ کی پہلی خاتون امپائر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ خواتین کرکٹ میں امپائر نہیں بن سکتیں بلکہ یہ بہت اہم ہے کہ خواتین امپائرز کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ صنفی تفریق ختم ہو اور دیگر خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے۔

کلیئر پولوسک نے کہا کہ میرا امپائر بننا پوری ٹیم کی محنت ہے جس کے لیے میں ان تمام امپائرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کے ساتھ میں نے کام کیا اس کے علاوہ مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن، این ایس کرکٹ امپائرز اور اسکوررز ، آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔

کلیئر پولوسک نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں 2017 سے انجام دینا شروع کیں، انہوں نے سب سے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی امپائرنگ کی۔2018 میں انہوں نے پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے افتتاحی میچ میں فیلڈ امپائرنگ کی جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل تھے۔

Comments

- Advertisement -