جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لانڈھی میں متحدہ اور حقیقی کے کارکنان کے درمیان تصادم،ایک شخص زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لانڈھی میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ(حقیقی) کے کاکنان کے درمیان تصادم سے ایک شخص زخمی ہو نے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے ایم کیو ایم حقیقی نے مبینہ طور پر تنازعہ کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کے علاقائی دفتر پر حملہ کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی،جس کے بعد متحدہ کے کارکنان نے لانڈھی تھانے کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر لانڈھی تھانے کے سامنے متحدہ اور حقیقی کارکنان کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی جس کے باعث علاقہ میدانِ جنگ بن گیا،فائرنگ اور تصادم کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

حالات کو معمول میں لانے کے لیے واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے علاقے کے کشیدہ مقامات پر تعینات کر دیا گیا تھا۔

رات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے لانڈھی سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے رکنِ سندھ اسمبلی وقار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی،بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیاں میں ملزمان کی گرفتاری اور ان کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں