جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

چوہدری نثار سے تنازع، سیکریٹری داخلہ عہدے سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار سے تنازع کے بعدسیکریٹری داخلہ عارف خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملائیشین آرمی کے وفد کو بغیر اجازت لینڈنگ پرمٹ دینے پر چوہدری نثار علی خان اور سیکریٹری داخلہ کے درمیان تنازع شروع ہوا، وفاقی وزیر داخلہ نے عارف خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت پرمٹ دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

عارف خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو صفائی پیش کرتے ہوئے جواب دیا کہ سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے لینڈنگ پرمٹ دینے کا اختیار رکھتا ہوں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ چوہدری نثار کے غیر مناسب رویے پر سیکریٹری داخلہ احتجاجاً رخصت پر چلے گئے۔

بعد ازاں وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے اُن کی جگہ طارق محمود کو قائم مقام سیکریٹری داخلہ کا چارج دیا گیا جبکہ عارف خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان وزارتِ داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عارف خان کی جگہ قائم مقام سیکریٹری داخلہ کی ذمہ داریاں طارق محمود ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں