تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیز فائرکے چند گھنٹے بعد آذربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپیں دوبارہ شروع

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سیز فائر کے چند گھنٹے بعد ہی جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان سیز فائر کے چند گھنٹے بعد ہی جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں، متنازع علاقے نوگورنو کاراباخ کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سیز فائر پر عمل درآمد کے چند گھنٹے بعد ہی کاراباخ کے دارالحکومت میں 7 زور دار دھماکے ہوئے۔

کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا جس میں اب تک 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتے کو روس کی ثالثی میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں، دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔

آذر بائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے لیے تھی، کاراباخ پر اپنا کنٹرول بحال کرنےکی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ترکی نے کہا ہے کہ جنگ بندی پہلا اہم قدم ہے تاہم یہ آرمینیا کے لیے کاراباخ سے نکلنے کا آخری موقع ہے، کاراباخ نے 90ء کی دہائی میں آذربائیجان سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کی تھی جسے آج تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -