پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

کراچی : سمندر میں نہانے والا نوجوان لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن کے علاقے چائنا پورٹ کے قریب سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں کے بروقت نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث نوجوان کی تلاش کا سلسلہ روک دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب نوجوان کے اہل خانہ نے انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے بلاول چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا ہے کہ وقاص شام 5 بجے کے قریب سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہوا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ریسکیو، پولیس اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر جائے وقوعہ پر مدد کیلئے کوئی نہیں پہنچا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کراچی کی یقین دہانی کرانے پر نوجوان وقاص کے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ ختم کیا تھا۔ نوجوان لی مارکیٹ کا رہائشی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں