جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

اسپتال میں خواتین مریضوں کے چیک اپ کی ویڈیوز لیک کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات کے ایک اسپتال میں خواتین مریضوں کے چیک اپ کی ویڈیوز یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کر دی گئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہوٹلز اور شاپنگ مالز میں کپڑے بدلنے کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات کے بعد اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے۔

راجکوٹ میں میٹرنٹی اسپتال کی لیک ویڈیوز میں ڈاکٹروں کو خواتین مریضوں کا معائنہ اور انہیں انجیکشن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

معاملے جب احمد آباد سائبر کرائم پولیس کے علم میں آیا تو انہوں نے تحقیقات شروع کیں۔ جب اسپتال کے ڈائریکٹر سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی سرور ہیک ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر امیت اکبری نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسپتال کی ویڈیوز کیسے وائرل ہوئیں، لگتا ہے ہمارا سی سی ٹی وی کیمروں کا سرور ہیک ہوگیا ہے۔

امیت اکبری نے کہا کہ ہم اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، پولیس کو مطلع کریں گے، شکایت بھی درج کریں گے اور تمام معاملات کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون بھی کریں گے۔

راجکوٹ سائبر کرائم پولیس نے بھی مقدمہ درج کر لیا۔ ٹیم ڈاکٹروں سمیت اسپتال کے پورے عملے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ویڈیوز کے مواد کی چھان بین کی جا رہی ہے، تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیوز کس نے اور کس مقصد کے لیے بنائی ہیں، سائبر کرائم آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66E، 67 کے تحت مقدمہ درج کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں