بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

فٹبال ورلڈ کپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں ایک ماہ تک دنیا کو متوجہ رکھنے والے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب میں دنیا کے نامور ستارے جگمگائے۔

قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کی رونقیں ایک ماہ تک شائقین فٹبال کو محظوظ کرنے کے بعد ارجنٹائن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس موقع پر شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے نامور ستارے جگمگائے۔

اختتامی تقریب میں خوبصورت لائٹ پروجیکشن نے تقریب کو چارچاند لگا دیے جس سے لوسیل اسٹیڈیم رنگوں اور روشنیوں میں نہا گیا اور آسمان بھی جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر فٹبال پر بنے تمام ٹیموں کے جھنڈوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

- Advertisement -

ورلڈکپ کے آفیشل ترانوں میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے پُر فارم کیا۔ عالمی شہرت یافتہ نورا فتیحی، بالقیس فتیحی، رحمہ ریاض اور منال کی خوب پذیرائی ہوئی۔

میگا ایونٹ کی ٹرافی سابق ہسپانوی کپتان کار سیاس اور معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون میدان میں لائے۔

 

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا چیمپئن ارجنٹائن رہا جس نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر 36 سال بعد عالمی کپ تیسری بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں