جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ 2023 کی اختتامی تقریب اب تک کی سب سے عجیب تقریب تھی!

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 کئی حوالوں سے یادگار رہا ایک جانب جہاں پہلی بار میگا ایونٹ کی روایتی افتتاحی تقریب نہیں ہوئی وہیں اختتامی تقریب بھی عجیب انداز میں ہوئی۔

بھارت میں کھیلا گیا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کینگروز نے ٹورنامنٹ کی نا قابل شکست بھارت کو شکست دے کر چھٹی بارعالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تھے جنہیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ورلڈ کپ ٹرافی دینے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان کے ساتھ آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم رچرڈ مارلس بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

کمنز کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس نے ٹرافی پیش کی۔ اس جوڑی کے مشترکہ طور پر کمنز کو ٹرافی دینے اور تصاویر کے لیے پوز دینے کے بعد دونوں رہنما کپتان تنہا چھوڑ کر اسٹیج سے چلے گئے اور پیٹ کمنز ان کا منہ تکتے رہ گئے۔

آسٹریلوی کپتان بھی ان رہنماؤں کی اس حرکت پر بھونچکا رہ گئے اور چہرے سے استہزائیہ ہنسی کے ساتھ عجیب سا تاثر دیا ساتھ وہ اسٹیج سے نیچے دونوں رہنماؤں کو بقیہ آسٹریلوی اسکواڈ سے ہاتھ ملاتے دیکھتے اور فارغ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کا اسٹیج پر آنے کا انتظار کرتے رہے تاکہ اس شاندار جیت کا جشن منایا جا سکے۔

آخرکار مصافحہ کرنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسٹیج پرجانے اور جشن منانے کی اجازت دی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

 

یہ تقریب میچ ختم ہونے کے بعد لگ بھگ ایک گھنٹے بعد ہوئی تب تک اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں سے بڑی تعداد بھارت کی ہار پر دلبرداشتہ ہوکر پہلے ہی واپس جا چکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں