تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مشروب پینے سے پہلے یہ بات لازمی جان لیں ، ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!

ہماری روزمرہ کی زندگی میں کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم غیر ضروری سمجھ کر زیادہ دھیان نہیں دیتے حالانکہ ذرا سی بے احتیاطی ہمیں صحت کے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے۔

آج ہم نیچے دیے گئے مضمون کے ذریعے اپنے قارئین کو کچھ ایسی معلومات سے آگاہ کررہے ہیں جس کو جان کر یا اس پر عمل کرکے وہ بہت سے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مشروبات میں آئس کیوبز

مشروب

اگر کسی ریسٹورنٹ میں آپ کھانا کھانے جائیں جہاں آپ کو مشروب میں ابر آلود آئس کیوبس ڈال کر دی جائے تو سب سے پہلے اسے نکال کر پھینک دیں، کیونکہ معیاری پانی سے بنی ہوئی آئس کیوبس صاف شفاف اور چمکدار ہوں گی جبکہ مختلف معدنیات اور کیمیکل سے تیار آئس کیوبس دیکھنے میں ہی دھندلی سی نظر آئیں گی۔ لہٰذا اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

سویٹر کو جراثیم سے پاک کیسے کریں؟

موسم سرما میں گرم کپڑوں کا استعمال کرنے کیلئے بھی احتیاط کرنے کی ضروت ہے کیونکہ اون سے بنے خوبصورت سویٹر جلد میں خارش کا سبب بن سکتے ہیں، اس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ استعمال سے پہلے سویٹر کو الٹا کریں اور اسے ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں ڈال دیں۔

سویٹر

اس کے بعد دو سے تین کھانے کے چمچ سرکہ ڈال کر کچھ دیر رہنے دیں اور پھر بالٹی میں ہیئر کنڈیشنر ڈال کر سویٹر کو اچھی طرح رگڑیں۔ تقریباً 30 منٹ تک ہیئر کنڈیشنر میں بھگونے کے بعد سویٹر کو آہستہ سے نچوڑ لیں اور اسے خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں، اب آپ کا سویٹر جلد میں خارش کا سبب نہیں بنے گا۔

مرد و خواتین کی قمیضوں کے بٹنوں کا راز

Shirt

خواتین اور مردوں کی قمیضوں کے بٹن مخالف اطراف میں ہوتے ہیں اگر ایسی صورتحال نے کبھی آپ کو الجھن میں ڈالا ہو تو آپ کو بتاتے چلیں کہ 13ویں صدی میں قمیض بنانے والوں نے خواتین کے بٹن کو بائیں جانب رکھنا شروع کیا تھا۔ دراصل اس زمانے میں بٹن دولت کی علامت سمجھے جاتے تھے کیونکہ عام لوگ زیادہ تر اپنے لباس کو کپڑے کی پٹیوں سے باندھتے تھے۔ یہ انداز وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا چلا گیا اور لباس تیار کرنے والے کارخانے آج بھی اس طریقے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کولڈ ڈرنک کی بوتل کے ڈھکن کی کیا خصوصیت ہے؟

کولڈ ڈرنکس

کیا آپ نے کبھی کولڈ ڈرنک کی بوتل پر لگائے جانے والے ڈھکن کو غور سے دیکھا ہے؟ شیشے کی بوتل کے ڈھکن ایک خاص مقصد کے تحت لگائےجاتے ہیں۔ وہ صرف انعامات یا انعامی کوڈ دینے کے لیے ایجاد نہیں کیے گئے تھے بلکہ یہ پلاسٹک لائنر آپ کے مشروب کو ’فیزی‘ یعنی اس میں موجود اجزاء کو تازہ رکھنے کا مقصد پورا کرتے ہیں ! یہ ڈھکن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بوتل کے اندر رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

شیشے کی خالی بوتلوں کا بہترین استعمال

شیشے کی خالی بوتلیں کبھی نہ پھینکیں یہ بہت کارآمد ہوتی ہیں ان سے اپنے پودوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں وہ ایسے کہ بوتل کو پانی سے بھر کر الٹا کرکے گملے میں کھڑا کردیں، گملے کی مٹی کے خشک ہونے پر بوتل کا پانی آہستہ آہستہ گملے میں منتقل ہوتاجائے گا، یہ طریقہ ان لوگوں کیلئے بہت کار آمد ہے جو روزانہ اپنے پودوں کو پانی دینا بھول جاتے ہیں۔

بوتل

اس کے علاوہ گملے کے نیچے سے پانی کو رسنے سے روکنے کے لیے کافی کا فلٹر استعمال کریں۔ گملے میں مٹی ڈالنے سے پہلے اس میں کافی فلٹر رکھیں یہ فلٹر پانی کو گملے سے رسنے سے روکے رکھے گا۔

ببل ریپ پلاسٹک کس مقصد کیلئے تیار کی گئی؟

ببل پلاسٹک ایک بہترین پیکیجنگ مواد ہے جو اپنی حفاظتی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہ عام طور پر شپنگ، اسٹوریج، یا منتقلی کے دوران نازک اشیاء کو بحفاظت لپیٹنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ببل ریپ کا بنیادی مقصد چیزوں کو ایک نرم تہہ فراہم کرنا ہے تاکہ اشیاء کو مضر اثرات یا دباؤ سے ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ایک کارآمد چیز ہے۔

ببل ریپ

انجینئرز کی ٹیم ایک جدید وال پیپر تیار کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ بارشوں کے موسم میں چھتوں کو گیلا ہونے سے محدوظ رکھا جاسکے لیکن ان کا یہ تجربہ مقبولیت حاصل نہ کرسکا اور بعد ازاں اسے پیکنگ کیلئے کامیابی سے استعمال کیا جانے لگا۔

Comments

- Advertisement -