کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ خدارا الیکشن ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی، میں پوچھتا ہوں کہ اتنی گرمی میں لوگ ووٹ ڈالنے کیسے آسکتے ہیں؟
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبے میں بہت گرمی ہوتی ہے ہم الیکشن کو ایک ماہ اس لیے ملتوی کرنے کی بات کر رہے ہیں تاکہ عوام کو اتنی گرمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی بد نظمی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہا جاتا تھا کہ بلوچستان کی اسمبلی بہت پُر امن اسمبلی ہے لیکن آج جو ہم نے اپنا رویہ دکھایا ہے جس کے باعث اب کس منہ سے ہم لوگوں میں جائیں گے؟
بلوچستان اسمبلی میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان چیزوں سے باز رہنا چاہیے، جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو جمہوریت والا کردار بھی ہونا چاہیے، علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حقیقت نہیں کہ ہمارے لوگ نقل مکانی کرکے سرد علاقے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج بلوچستان میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی اور مون سون کے باعث لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں لہذا انتخابات کا انعقاد اگست میں کیا جائے۔
واضح رہے کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کےلیےسعودی عرب میں ہوں گے اور جولائی میں مون سون کےباعث لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنے حق رائے دہی سے محروم رہیں گے، لہذا انتخابات کا انعقاد اگست میں کیاجائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔