لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزارات کی تعمیر و توسیع کا ماسٹرپلان تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے داتا دربار کے اردگرد ٹریفک کی روانی اور زائرین کے لئے راستہ مخصوص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں مزارات کی تعمیر وتوسیع منصوبوں اور حضرت باباموج دریاؒکےمزارکی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ داتادربارکےقریب پیدل افراد کے لئے زیرزمین راستےبنانےکی تجویز دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزارات کی تعمیر و توسیع کا ماسٹرپلان تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے داتا دربار کے اردگرد ٹریفک کی روانی اور زائرین کے لئے راستہ مخصوص کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا داتادربارسےمنسلک ایریامیں گرین بیلٹ اورپارک بنایا جائے گا۔
عثمان بزدار نے منشیات کےعادی افراد کو مستقل طور پر بحالی مراکز میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا داتا دربار میں پارکنگ کے لئے بیسمنٹ ایریا مخصوص کیاجائےگا اور پارکنگ بیسمنٹ سے اوپر جانے کیلئے جدید لفٹ نصب کی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ داتا دربار میں مزید 100 نئے ٹوائلٹس کا بلاک بنایاجائے گا اور حضرت بی بی پاک دامن کےمزارکی نئی عمارت15کروڑ سےمکمل ہوگی، نئی عمارت میں مسافرخانہ، واش رومز، لنگرخانہ اور ہال بنیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بابافریدگنج شکرکےمزارکی ڈیڑھ کروڑ سےتعمیرو توسیع کی جائےگی جبکہ چاکراعظم رندکےمقبرےکےتوسیعی منصوبےکاجلدافتتاح ہوگا اور لاہورسےاوکاڑہ ایک روزہ ٹورزجلدشروع کئےجائیں گے۔