لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری کےدرمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،سیاسی صورتحال اورورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
حمزہ شہبازاور آصف علی زرداری نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی عمران نیازی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا ملکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا ، حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کےسفرمیں ایک ہیں اورایک رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے،ساتھ لیکرچلیں گے، ورکنگ ریلیشن شپ مزیدبہتربنانےکیلئےمشاورت جاری رہے گی۔
آصف علی زرداری نےوزیراعلی ٰحمزہ شہباز کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔