جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اسمبلی تحلیل کی سمری منگل کو ارسال کر دیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی کی تحلیل کے لیے منگل کو سمری گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے لکھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری منگل کو ارسال کر دی  جائے گی۔

محمود خان نے لکھا کہ ان شاء اللہ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ میں بطور وزیر اعلیٰ آج آخری خطاب کر رہا ہوں، کل اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی آئینی طور پر ازخود تحلیل ہو چکی ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر بلیغ الرحمٰن کو ایوان کی تحلیل کے لیے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے 48 گھنٹے کے اندر دستخط نہیں کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں