جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی ملاقات ،کراچی میں امن و امان پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جامعات اور تعلیمی بورڈز کے درمیان معاملات پر بات چیت ہوئی ، ذرائع کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے درمیان تنازعہ ہے جس کے باعث وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کا معاملہ حل نہیں ہورہا ۔

یاد رہے کہ گورنر سیکریٹریٹ نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے سعید قریشی کا نام بھیجا گیا تھا ۔ کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات کے درمیان بھی الزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے.

ذرائع نے بتایا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات میں ان معاملات کے حل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی کام امن وامان کی صورتحال اور دیگر حکومتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں