تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن جماعتوں‌ کو توبہ کرنے کا مشورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں کو  توبہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کا بیانیہ بھارت کو فائدہ پہنچا رہا ہے، تین دہائیوں سے برسراقتدار لیڈران کی پست ذہنیت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نےاقتدار کیلئے پاکستان کےمفادات کو زک پہنچائی،  اداروں کومتنازع بنانےکی ہرکوشش کی مذمت کرتے ہیں اور اس بات کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنےاداروں کےساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی کھڑے رہیں گے، اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا ملک میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے‘۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ ’اپوزیشن نے ملکی مفاد داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کی مخالفت میں سامنے آنے والے بیانیے کا سب کو حساب دینا ہوگا‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام کے خلاف اپوزیشن کی مذموم سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ قائد حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے دل میں عوام کا کوئی درد نہیں ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کرنی چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -