پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری دے دی، انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقت ور مافیا سے شروع ہوگا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں زمینوں پر قبضہ کرنے والی طاقت ور مافیا کے خلاف آپریشن کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کی نشان دہی کر کے کارروائی کریں گے۔

عثمان بزدار نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کام یاب بنانے کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطہ رکھیں، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔


مزید پڑھیں:  پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار


پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی اراضی کو زیرِ استعمال لانے کے لیے بھی منصوبہ مرتب کیا جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں