تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے احتیاط کی اپیل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوبا خطرناک صورتحال اختیارکررہی ہے، شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتناہی کیسز میں کمی آئےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، رمضان کےآخری عشرے میں عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل سے وبا پھیلاؤ روکنے میں مددملےگی، حکومت نے صورتحال کے تناظر میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا، شہری بلا ضرورت گھر وں سے نہ نکلیں، شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتنا ہی کیسز میں کمی آئےگی۔

کورونا ویکسی نیشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، 50 سال سے زائدعمر کے شہری ویکسین کی سہولت سےفائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 40سال سےزائدعمرکےافرادکی بھی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے، شہری ویکسین ضرورلگوائیں ، جو کورونا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے۔

خیال رہے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 109 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.54 فی صد رہی۔

Comments

- Advertisement -