تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ: گورنر پنجاب نے اہم بیان جاری کردیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

ترجمان گورنرہاؤس پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا ہے، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تیس مارچ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تیس مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -