جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چویدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ق لیگ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔

- Advertisement -

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننے دوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر کو چوہدری شجاعت کا خط موصول

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کو ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت کا خط موصول وہگیا جس میں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے ارکان ووٹنگ میں غیرجانبدار رہیں۔

خط کے متن کے مطابق ہم عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کرتے اس لیے ق لیگ کے ووٹ نہ گنے جائیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں دکھا دیا۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟فیصلے کی گھڑی آگئی

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

Comments

اہم ترین

خاور گھمن
خاور گھمن
خاور گھمن بطور بیورو چیف اسلام آباد اے آروائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں