پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر مجموعی طور پر 1 ارب 76 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انڈر پاس منصوبے کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ1 ارب9 کروڑ روپے لگایاگیا،حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے 13 کروڑ روپے بچت کی، جس کے بعد تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی7 کنال اراضی پر تعمیر 4 ماہ میں مکمل ہوگی،منصوبےکی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،تعمیراتی لاگت میں بچت پر ایل ڈی اے حکام کو شاباش دیتا ہوں،قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں۔

سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے،ماضی کے دور میں ترجیح پیسہ بنانا تھا،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچایا گیا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں،13کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا،مزید سہولتیں فراہم کریں گے،لاہور میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں