تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک ماہ میں پنجاب میں صفائی کا ٹاسک دے دیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک ماہ میں پنجاب میں صفائی کا ٹاسک دےدیا اور کہا ایک ماہ بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صاف ستھراپنجاب پراجلاس ہوا، مریم نواز نےایک ماہ میں پنجاب میں صفائی کا ٹاسک دےدیا۔

مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں، ٹوٹی گلیوں،ابلتےگٹروں سےعوام کو نجات ملنی چاہیے۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور خواتین کے تحفظ کیلیے اپ گریڈڈ ’ویمن سیفٹی ایپ‘ لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویمن سیفٹی ایپ 2 ہفتے میں فعال کریں، سیف سٹی کی خواتین پولیس کمیونی کیشن آفیسرز کیلیے ہاسٹل بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -