تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دودوچھہ ڈیم کی تکمیل کیلئے نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

راولپنڈی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دودوچھہ ڈیم کی تکمیل کیلئے نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی اور کہا ڈیم سائٹ پر اضافی ورک فورس لگا کر مختلف سیکشنزپرکام شروع کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز راولپنڈی کے دورے میں دودوچھہ ڈیم سائٹ پہنچ گئیں ،جہاں انھوں نے دودوچھہ ڈیم سائٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ پر دوبارہ کام نومبر 2023 سے شروع کیا گیا، دودوچھہ ڈیم کیلئےاسپل وے پر پانی کےاخراج کا عمل جاری ہے۔

مریم نواز نے دودوچھہ ڈیم کی تکمیل کیلئے نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ دودوچھہ ڈیم سائٹ پر اضافی ورک فورس لگاکرمختلف سیکشنزپرکام شروع کرایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کی شدید قلت کا شکار ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، زیادہ سے زیادہ ڈیمز بنا کر بارش کےپانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور دیگر علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، دودوچھہ ڈیم سے آبی ضرورت پوری کی جاسکے گی، ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی اور مضافات کو صاف پانی میسر ہو گا۔

Comments

- Advertisement -