اشتہار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرطبقےنےقربانیاں دی ہیں ، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کےمتفقہ فیصلوں کےباعث ملیں۔

- Advertisement -

شہبازشریف نے کہا کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں، شہداکی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملاہے، قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قاتل پاکستانیوں کے غیرمتزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہرسکتا، دہشت گردوں کےعزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، دہشت گردوں کےعزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخرہے۔


مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات


ملاقات میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے وزیر اعلی کو امن و امان قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ  لاہور کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمان تعینات تھے جبکہ اس سے قبل  ڈی جی ملٹری آپریشنز کے اہم عہدے پر تعینات رہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں