جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نشتراسپتال ملتان میں چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے نشتراسپتال ملتان میں چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے نشتراسپتال ملتان میں چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارعملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے،لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرےمیں ایسے واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں، چھت پر لاوارث لاشوں کو پھینکنے کا واقعہ انسانیت کی تضحیک ہے، انکوائری جلد مکمل کر کے ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے، کڑی سزا دی جائے۔

گذشتہ روز نشتر اسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کوچھت پر پھینکنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

پنجاب حکومت نےتحقیقات کیلئے انکوائری کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے انکوائری کیلئے ایم ایس نشتراسپتال کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ 3 دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے، نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشیں پھینکا افسوسناک واقعہ ہے، واقعہ منظرعام پر آیا، جس سے عوام میں کھلبلی مچ گئی۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ مجازاتھارٹی نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے، اس اندوہناک واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں