لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مویشی منڈیوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامویشی منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے منڈیوں کےداخلی راستوں پرکوروناکاؤنٹرلگانےکاحکم دیا جبکہ ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نےٹیسٹنگ پروٹوکول کی تفصیلات جاری کردیں۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ منڈی آنیوالےتمام بیوپاریوں اور گاہکوں کی اسکریننگ کی جائےگی، اسکریننگ میں علامات پرمتعلقہ فردکاسیمپل لیبارٹری بھجوایاجائے گا۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق نتائج آنے تک علامات والے شخص کو کورنٹین رہنے کی ہدایت کی جائے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو اسپتال یا ہوم کورنٹین کردیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بغیراسکریننگ منڈیوں میں داخلےپرمکمل پابندی عائد ہوگی۔