پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پنجاب: جعلی ادویات کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف جاری کریک ڈائون مزید کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ جعلی ادویات کی اطلاع دینے والے شخص انعام دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن سے محکمہ صحت پنجاب اور صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے صوبے میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے،اس مذموم کاروبار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہمیں ہر شہری کی جان عزیز ہے عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے،نئے نظام سے ادویات کی خورد برد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا، ادویات کے جعلی کاروبار کو ہر حال میں ختم کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف نشاندہی اور صحیح اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مہم کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں