جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز ایک جلسے میں لیگی قیادت کے سامنے عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والے ن لیگی رہنما رائے قمر کی گرفتاری کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ن لیگی رہنما رائے قمر کو عمران خان کو دھمکیاں دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والے ن لیگی رہنما رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما رائے قمر جو فرار ہونے کوششوں میں مصروف تھا اس کی کوشش کو پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا ہے اور ملزم کو حافظ آباد سے گرفتار کرلیا۔

ن لیگی رہنما رائے قمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی اور پی ٹی آئی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو وکیل کرکے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

رائے قمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولی لگنے کا اسے قطعی کوئی افسوس نہیں ہے وہ واجب القتل ہے، لیگی قیادت نے حکم دیا تو میں خود اسے گولی مار کر قتل کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں