ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20 فیصد کمی کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت کاعام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20فیصدکمی کااعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عام آدمی کوملےگا، ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی سےعام آدمی کوبہت ریلیف ملےگا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے پنجاب میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا پبلک ٹرانسپورٹ کوایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بناناہوگا، مسافروں، ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کیلئےماسک پہننا لازم قراردیاگیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سینی ٹائزرزرکھنے کی پابندی ہوگی، بسوں میں مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا، امیرلوگ گاڑیوں پرسفر کر رہےہیں،غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے، عام آدمی کی سفری مشکلات کادیکھ کرٹرانسپورٹ کھولنےکافیصلہ کیاہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

دوسری جانب چوہدری مجید صدر بس اونر ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھلنے کے ساتھ ہی کرایوں میں کمی کا اطلاق کردیا جائے گا،ہمارے اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ہماری کرایوں میں کمی کی تجویز حکومت پنجاب نے مان لی ہے۔

یاد رہے حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام نے مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضر وری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں