منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کا معیارزندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، لوگوں سے مصافحہ کیا اورمسائل سنے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 90 دن میں جتنا کام کیا ماضی کی حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں