کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس پر جلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے 8 مریض شام، 3 ایران اور 3 دبئی سے آئے ہیں، آج 17 نمونے ٹیسٹ کیے گئے سب منفی آئے ہیں، 5 نئے نمونے ابھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے ہیں جس کا نتیجہ کل آئے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کل 187 ٹیسٹ کیے ہیں، 173 منفی ہیں اور 14 مثبت ہیں، ایئرپورٹ پر 50 صحت ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لیے بنائے گئے ہیں، سندھ میں کل 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، سندھ میں 34 مریض کل آئسولیشن سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایس ایل میچز کے لیے ماہرین سے ایڈوائزری بنائی ہے، ایڈوائزری پی سی بی کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔