کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 19مریض کے جاں بحق ہونے اور 706کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 299 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 17947ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کوروناوائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 19مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد صوبے میں ابتک299مریض کورونا سےانتقال کرچکےہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 135مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 34 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اللہ پاک ان کوصحت عطا کرے جبکہ 34 گھنٹےمیں 3803 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا کیسز کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 706کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے، کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 17947ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسوقت صوبےمیں12907مریض زیرعلاج ہیں، 11373 گھروں میں،819مراکزپراور715اسپتالوں میں زیرعلاج ہے ، سندھ میں آج 252مزید مریض صحتیاب ہوکر گھرچلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہوگئی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 706 کیسز میں سے 558نئے مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ، 14 ، 15 اور 16 مئی کوواشنگٹن،مسقط اورجدہ سےپروازیں آئیں، ان پروازوں میں 792تارکین وطن کوواپس پاکستان لایاگیا، بیرون ملک سےآئے792مسافروں میں 60کورونامثبت ہیں جبکہ 17 مسافروں کےکوروناٹیسٹ کا نتیجہ آناباقی ہے۔